ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 2, 2024 2:49 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی مختلف معاملات پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ ملتوی کردی گئی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج لگاتار پانچویں دن کوئی خاص کام کاج نہیں ہوسکا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن نے مختلف معاملات پر آج بھی ہنگامہ آرائی کی۔ اِن میں ایک سرکردہ کاروباری گروپ کے خلاف مبینہ رشوت کے الزامات اور اترپردیش کے سنبھل میں تشدد کا معاملہ شامل ہے۔لوک سبھا میں پہلی بار ملتوی کئے جانے کے بعد کارروائی جب دن میں 12 بجے پھر شروع ہوئی تو اُس وقت بھی صورتحال کوئی مختلف نہیں تھی۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، DMK اور دیگر پارٹیوں کے ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے پھر سے ایوان کے وسط میں آگئے۔ شوروغل کے تناظر میں جہازرانی محکمے کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ساحلی جہازرانی سے متعلق بل 2024 پیش کیا۔صدر نشیں نے مختلف معاملات پر اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے التوا کے نوٹس مسترد کردیئے اور مشتعل ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان میں نظم وضبط برقرار رکھیں، مگر اِس اپیل کا اُن پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ بعد میں ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔راجیہ سبھا میں بھی پہلی بار ملتوی کئے جانے کے بعد کارروائی جب 12 بجے پھر شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، عام آدمی پارٹی، DMK اور دیگر پارٹیوں کے کچھ ارکان کھڑے ہوگئے۔ شوروغل کے دوران چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سوالوں کا وقفہ شروع کرنے کی کوشش کی۔ جب شوروغل ہوتا رہا تو اُنہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں