ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 29, 2024 2:46 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی مختلف معاملات پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے سبب لگاتار چوتھے روز دِن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی ہے

پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس میں آج لگاتار چوتھے دن دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی کو ایک مخصوص کاروباری گروپ پر رشوت کے الزامات سمیت مختلف معاملے پر اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے دن بھر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔راجیہ سبھا میں آج صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کی جانب سے ایک مخصوص کاروباری گروپ کے خلاف رشوت کے الزامات اور دیگر معاملات پر بحث کے لیے پیش کردہ التواء کے نوٹس کو خارج کر دیا۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ رُول 267 کو ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے لیے ایک  ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی مسلسل ہنگامہ آرائی پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپوزیشن کے ہنگامے کے دوران، چیئرمین نے ایوان کی کارروائی کو دِن بھر کیلئے ملتوی کر دیا۔ ایوان بالا میں اگلی کارروائی آئندہ ماہ کی 2 تاریخ کو دوبارہ شروع ہوگی۔ لوک سبھا میں کانگریس، DMK، سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے کارروائی کے آغاز پر نعرے بازی شروع کر دی۔ اسپیکر اوم برلا کی درخواست کے باوجود کہ وقفہئ سوالات کو بلا تعطل چلنے دیا جائے، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک کے عوام چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی پرامن طریقے سے جاری رہے۔

انھوں نے ایوان میں مسلسل ہنگامہ آرائی پر تشویش کا اظہار کیا، جب شور شرابہ زیادہ بڑھ گیا، تو اسپیکر نے ایوان کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔

اِدھرعام آدمی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے آج دلی میں جرائم میں اضافے کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو شہر میں جرائم کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب پنجاب کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر احتجاج کیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت کی فوڈ کارپوریشن کم از کم امدادی قیمت پر فصل نہیں خرید رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسان اپنی فصل کو کم MSP پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔

پارلیمنٹ کے رُکن اور پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ راجہ نے اس معاملے پر حکومت سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ممبران پارلیمنٹ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ریاست میں کسانوں کے لئے DAP کھاد دستیاب نہیں ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں