July 26, 2024 10:00 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیر کے روز عام بجٹ پر بحث دوبارہ شروع ہوگی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مرکزی بجٹ 2024-25 پر پیر کے روز پھر سے بحث ہوگی۔ آج راجیہ سبھا میں بحث میں لیتے ہوئے YSRCP کے رکن ایس نرنجن ریڈی نے بجٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں قلیل مدتی عوام پسند خیالات کے بجائے درمیانی اور طویل مدتی نظریات کو اپنایا ہے۔ CPI کے رکن پی سنتوش کمار نے الزام لگایا کہ بجٹ، عوام مخالف ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران BJP کے جُگل کشور نے کہا کہ یہ بجٹ اقتصادی اور سماجی نقطہئ نظر سے اہم ہے اور یہ لوگوں کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کانگریس کے جے پرکاش نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت، ہریانہ کے زیر التوا پروجیکٹوں کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔ لوک سبھا میں بعد میں پرائیویٹ ممبران کے معاملات پیش کیے گئے، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں