ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 2:29 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پانچ روز کے تعطل کے بعد باضابطہ کام کاج شروع ہوگیا ہے

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پانچ روز کے تعطل کے بعد آج باضابطہ کام کاج شروع ہوگیا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں وقفہئ صفر اور وقفہئ سوالات کے دوران عوامی اہمیت کے حامل متعدد معاملات کو اٹھایا گیا۔ تاہم لوک سبھا میں ایوان کی کارروائی، جب شروع ہوئی، اپوزیشن نے ایک مخصوص کاروباری گروپ کے خلاف رشوت کے چارجز اور اترپردیش کے سنبھل ضلعے میں تشدد سمیت مختلف معاملوں پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے اِس معاملے کو ایوان میں اٹھانے کی کوشش کی تاہم اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسپیکر اوم برلا نے اُن سے کہا کہ وہ وقفہئ صفر کے دوران اِن معاملات کو اٹھائیں۔ کانگریس، سماج وادی پارٹی، DMK اور دیگر پارٹیوں کے ارکان نے شور شرابہ کیا۔

احتجاج کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ نے ایوان سے تھوڑے وقفے کیلئے واک آؤٹ کیا تاکہ بعد میں وہ ایوان کی کارروائی میں شامل ہوگئے۔  وقفہئ صفر کے دوران سماج وادی پارٹی کے ایم پی اکھلیش یادو نے کہا کہ سنبھل کا واقعہ پوری طرح منصوبہ بند سازش تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں اور اور انتظامیہ کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔

راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پروفیسر رام گوپال یادو نے یہ معاملہ اٹھایا اور اس میں ریاستی پولیس کی جانب سے اِس معاملے میں امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 20 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے بعدسماج وادی پارٹی اور ترنمول کانگریس کے اراکین نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں