ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 10:14 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج کئی معاملوں پر برسرِاقتدار اور اپوزیشن ممبروں کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری رہا

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج کئی معاملوں پر برسرِاقتدار اور اپوزیشن ممبروں کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔ راجیہ سبھا کو دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا، جبکہ لوک سبھا کو بھی کئی التوا کا سامنا کرنا پڑا۔

صبح لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی اور کسی رخنے کے بغیر وقفہئ سوال میں کام کاج ہوا۔ کام کاج کے بعد جب وقفہئ صفر شروع ہوا تو کانگریس ایم پی گورَو گوگوئی نے منی پور میں امن و قانون کی صورتحال کا معاملہ اٹھایا۔

اِس کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ملک میں داخلی افرا تفری کیلئے کانگریس کو ذمہ دار قرار دیا۔ جناب گوئل نے امریکی فاؤنڈیشن کے ساتھ کانگریس لیڈروں کے مبینہ تعلق کا معاملہ اور اُن کی نیت پر سوال اٹھایا۔

Presiding افسر نے ایوان چلانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ بعد میں ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ دو بجے کے بعد ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی، ایوان نے ریلوے ترمیمی بل 2024 پاس کیا اور آفاتِ ناگہانی سے نمٹنے سے متعلق ترمیمی بل 2024 کو غور و خوض اور پاس کرنے کیلئے پیش کیا گیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں