ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 9:38 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوان، ایک اہم تجارتی گروپ کے خلاف رشوت کے مبینہ الزامات سمیت کئی معاملوں پر اپوزیشن پارٹیوں کے شور وغل کی وجہ سے کَل تک کیلئے ملتوی کردیئے گئے

پارلیمنٹ کے دونوں ایوان، ایک اہم تجارتی گروپ کے خلاف رشوت کے مبینہ الزامات سمیت کئی معاملوں پر اپوزیشن پارٹیوں کے شور وغل کی وجہ سے کَل تک کیلئے ملتوی کردیئے گئے۔ پہلی التوا کے بعد دِن میں 12 بجے جب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، بائیں بازو DMK، ٹی ایم سی، سماجوادی پارٹی، عام آدمی پارٹی اور دوسری پارٹیوں کے اپوزیشن ممبران نے اِن معاملوں کو اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔لوک سبھا میں بھی شور وغل جاری رہا۔ پہلی التوا کے بعد دن میں 12 بجے جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن ممبران نے، ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی جاری رکھا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ایوان میں اپوزیشن کے اِس رویّے کی مذمت کی ہے۔اِسی دوران، وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے اگلے سال کے بجٹ اجلاس کے آخری دن کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے تئیں وقت بڑھانے کیلئے ایک تحریک پیش کی۔ ایوان نے اِسے منظور کرلیا ہے۔ اِس سے پہلے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا اور رَوِندر وَسنت راؤ چوان نے لوک سبھا میں ممبران پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا جو حال ہی کے ضمنی انتخابات میں جیت کر آئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں