ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 13, 2025 3:25 PM

printer

پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا میں دو ہزار پچیس چھبیس کے مرکزی بجٹ پر آج پھر بحث شروع ہوئی۔

پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا میں 2025-26 کے مرکزی بجٹ پر آج پھر بحث شروع ہوئی۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے، BJP کی ممبرِ پارلیمنٹ درشنا سنگھ نے کہا کہ یہ بجٹ 2047 کے وکست بھارت کا منصوبہئ عمل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بجٹ میں خواتین اور کسانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کانگریس کے ممبرِ پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے سرکار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ایم جی نریگا کیلئے رقم میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں افراطِ زر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔
اِسی دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج شام بجٹ پر بحث کا جواب دیں گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں