August 28, 2024 10:42 AM

printer

پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے وقف ترمیمی بِل 2024 کے بارے میں عوام سے تجویزیں طلب کی ہیں

وقف ترمیمی بل 2024 کے بارے میں پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی نے عوام، غیر سرکاری تنظیموں NGOs ماہرین، متعلقہ فریقوں اور اداروں سے ان کے نظریات اور تجاویز طلب کی ہیں۔

لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی کو تحریری تجاویز بھیجنے کے خواہشمند افراد، لوک سبھا سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری کو انگریزی یا ہندی میں دو کاپیاں ارسال کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ Jpcwaqf-ISS@sansad.nic.in کو ای میل بھی کر سکتے ہیں۔

یہ تجاویز، اس اشتہار کی اشاعت کی تاریخ سے پندرہ دن کے اندر اندر پہنچنی چاہئیں۔

وقف ترمیمی بل کو، جسے بجٹ اجلاس کے دوران لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا، جائزہ کی غرض سے پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی کے سپرد کردیا گیاتھا۔ یہ کمیٹی اس سال پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے کے آخری دن ایوان میں اس بل کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں