پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ کو کام کرتے رہنا چاہئے تاکہ ملک کو مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی پر وزیر موصوف نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ پڑتا ہے تو اس کا نقصان سب سے زیادہ ملک اور اپوزیشن ارکان کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد اپوزیشن اراکین کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنا نہ تو ملک کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اپوزیشن کے حق میں بہتر ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج سے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہے گی۔ جناب رجیجو نے کہا کہ 13 اور 14 دسمبر کو لوک سبھا میں اور راجیہ سبھا میں 16 اور 17 دسمبر کو آئین کے موضوع پر بحث ہوگی۔
Site Admin | December 3, 2024 2:34 PM