ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 9:49 PM

printer

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کَل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب سے شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اقتصادی سروے پیش کریں گی

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کل سے شروع ہوگا۔ بجٹ اجلاس کا آغاز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔
صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد جب راجیہ سبھا اور لوک سبھا، دونوں مختصر وقفے کے لئے یکجا ہوں گے، تب مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اقتصادی سروے پیش کریں گی۔ وزیر خزانہ ہفتے کے روز مرکزی بجٹ 2025-26 پیش کریں گی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیر کے روز صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث ہوگی۔ اس دوران مالیاتی بل 2025، وقف ترمیمی بل 2024، امیگریشن اور غیر ملکیوں سے متعلق بل 2025، بینکنگ قوانین ترمیمی بل 2024 اور ریلویز ترمیمی بل 2024 جیسے 16 بلوں کو بحث اور منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ کل سے شروع ہوگا، جو 13 فروری تک جاری رہے گا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 10 مارچ سے شروع ہوگا اور 4 اپریل 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں