پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج اگلے مہینے کی 10 تاریخ تک کے وقفے کے ساتھ ختم ہوگئی کیونکہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ لوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے مرحلے میں 112 فیصد کام کاج کیا گیا۔
انھوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرِ جمہوریہ کے خطاب پر شکریے کی تحریک میں 177 اراکین نے 17 گھنٹے سے زیادہ بحث میں حصہ لیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 170 اراکین نے عام بجٹ 2025-26 پر بحث میں حصہ لیا۔ وقف (ترمیمی) بل 2024 کے متعلق مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ کو بھی پیش کردیا گیا ہے۔اسی دوران، راجیہ سبھا کی کارروائی بھی معطل کردی گئی ہے اور اِس کا اجلاس وقفے کے بعد 10 مارچ کو دوبارہ شروع ہوگا۔اِس اجلاس کا پہلا مرحلہ پچھلے مہینے کی 31 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔
Site Admin | February 13, 2025 9:41 PM
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا
