پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اس ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوگا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ یہ اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ 2024-25 کا مرکزی بجٹ 23 جولائی کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارتی حکومت کی سفارش پر بجٹ اجلاس کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو سمن بھیجنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔
Site Admin | July 6, 2024 9:43 PM