July 7, 2024 9:53 AM

printer

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اس مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوگا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ بجٹ اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اس مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوگا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ بجٹ اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔ جناب رجیجو نے مزید کہا کہ لوک سبھا میں سال 2024-25کا مرکزی بجٹ 23 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ جناب رجیجو نے کہا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حکومتِ ہند کی تجویز پر بجٹ اجلاس کے لیے دونوں ایوانوں کو طلب کرنے کو منظوری دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی تیسرت مدت کا یہ پہلا بجٹ ہوگا۔ گذشتہ مہینے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا تھا کہ یہ بجٹ اجلاس، حکومت کی دُور رَس پالیسیوں اور مستقبل کے نظریے پر مبنی جامع دستاویز ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ بڑے معاشی اور سماجی فیصلوں کے علاوہ اس بجٹ میں کئی تاریخی اقدامات کیے جائیں گے۔ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے اس سال فروری میں عبوری بجٹ پیش کیا گیا تھا۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد 24 جون سے 3 جولائی کے درمیان پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ نے خطاب کیا تھا اور نو منتخبہ اراکینِ پارلیمنٹ نے حلف لیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریے کی تحریک کا جواب دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں