July 22, 2024 3:03 PM

printer

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں2023-24 کا اقتصادی جائزہ پیش کیا

سال 2023-24 کے اقتصادی جائزے میں مالی سال 2024-25 کے دوران حقیقی مجموعی اندرون ملک پیداوار GDP کی شرح ترقی ساڑھے چھ سے لے کر سات فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آج پہلے دِن مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رَمن نے لوک سبھا میں اقتصادی جائزہ پیش کیا۔ جائزے کے مطابق غیر یقینی عالمی اقتصادی کارکردگی کے باوجود مالی سال 2023-24 میں معاشی ترقی میں اندرون ملک ترقی کا اہم رول رہا۔ جائزے میں کہا گیا ہے کہ سامان، اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔اِس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی موسمیات محکمے کی جانب سے معمول کی بارش کی پیشگوئی کیے جانے اورجنوب مغربی مانسون کے اطمینان بخش طریقے سے آگے بڑھنے سے زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر ہوسکے گی اور دیہی مانگ بھی پھر سے بڑھ سکے گی۔جائزے میں یہ بھی کہا گیا ہے GST اور IBC  جیسی ڈھانچے سے متعلق اصلاحات کے خاطر خواہ نتیجے مل رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں