August 8, 2024 9:52 PM

printer

پارلیمنٹ نے مالی بل 2024، اخراجات کا بل اور جموں و کشمیر سے متعلق اخراجات کا بل 2024 منظور کر لیا ہے

پارلیمنٹ نے مالی بل 2024، اخراجات کا بل اور جموں و کشمیر سے متعلق اخراجات کا بل 2024 منظور کر لیا ہے۔ راجیہ سبھا نے بحث کے بعد مذکورہ بل، لوک سبھا کو واپس بھیج دیئے۔ لوک سبھا اِن بلوں کو پہلے ہی پاس کرچکی ہے۔
مالی بل کی رو سے نئے مالی سال کیلئے مرکزی سرکار کی مالی تجویزوں پر عمل در آمد کیا جائے گا۔
اخراجات کے بل کے تحت نئے مالی سال کی خدمات کیلئے بھارت کے Consolidated فنڈ سے بعض رقومات کے نکالنے کے تعلق سے اخراجات اور ادائیگی کا اختیار دیا گیا ہے۔
اسی طرح جموں کشمیر سے متعلق اخراجات کے بل کے تحت مالی سال 2024-25 کی خدمات کیلئے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں کشمیر کے Consolidated فنڈ سے بعض رقومات کے نکالنے کے تعلق سے اخراجات اور ادائیگی کا اختیار دیا گیا ہے۔
راجیہ سبھا میں اِن بلوں پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سرکار کووڈ کے بعد سے سرمایہ اخراجات کی مد میں لگاتار اور زیادہ رقومات خرچ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سال 2023-24 میں حقیقی سرمایہ اخراجات کے 15 لاکھ دو ہزار کروڑ روپئے یعنی 18 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سرمایہ اخراجات کی بدولت بھارت دنیا میں تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی معیشت بنا ہوا ہے اور اِس سال بھی وہ سب سے تیز ترقی والی معیشت والا ملک رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں