ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 10:01 PM

printer

پارلیمنٹ نے مالی بل کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے راجیہ سبھا نے بحث اور منظوری کے بعد اسے واپس بھیجا تھا

مرکزی بجٹ 2025-26 کیلئے پارلیمانی منظوری کا عمل آج مکمل ہوگیا۔ راجیہ سبھا نے مالیاتی بل،2025 اور Appropriation (نمبر 3) بل، 2025 کو بحث اور منظوری کے بعد لوک سبھا کو واپس کر دیا۔ اس طرح 2025-26 کیلئے مرکزی بجٹ کیلئے پارلیمانی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔ لوک سبھا نے منگل کو مالیاتی بل 2025کو منظوری دی تھی۔ مالیاتی بل، مالی سال 2025-26 کے لیے مرکزی حکومت کی مالی تجاویز کو پورا کرے گا۔

مالیاتی بل، 2025 اور Appropriation (نمبر 3) بل، 2025 پر ایوان میں بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مالیاتی بل 2025 کا مقصد ٹیکس کو یقینی بنانا، کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا اور بھارتی ٹیکس دہندگان کا احترام کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کے نئے سلیب میں آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ مالیاتی بل میں صنعتی ساز و سامان کیلئے مخصوص کسٹم ٹیرف کی شرحوں کو ہٹانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی بھارتی برآمدات زیادہ مسابقتی ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر بجٹ میں ملک کی بیٹریوں کی تیاری کا مرکز بننے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے محصولات میں کمی کر رہی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں