ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:25 PM

printer

پارلیمنٹ نے تری بُھوَن سہکاری یونیورسٹی بل دو ہزار پچیس کو منظوری دے دی ہے۔

پارلیمنٹ نے Tribhuvan سہکاری یونیورسٹی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ آج راجیہ سبھا نے بھی اِسے منظور کرلیا۔ لوک سبھا اِسے پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ مذکورہ بل کا مقصد انسٹی ٹیوٹ آف Rural مینجمنٹ آنند کو Tribhuvan سہکاری یونیورسٹی  کے طور پر قائم کرنا اور اِسے قومی اہمیت کا حامل ادارہ قرار دینا ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی کا مقصد امدادِ باہمی کے شعبے میں تکنیکی اور انتظامی تعلیم کو جدید طرز پر ڈھالنا اور ملک میں امدادِ باہمی تحریک کو مستحکم بنانا ہے۔

کانگریس کے لیڈر دِگ وجے سنگھ نے مذکورہ بل پر نکتہ چینی کی ہے اور امدادِ باہمی اداروں کو کارپوریٹ اداروں کی شکل دینے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کوآپریٹیو سوسائٹی چناؤ سے متعلق آئینی دفعات کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

اِس پر BJP کی Indu Bala Goswami نے اِس کی تردید کرتے ہوئے، معاشی ترقی میں مذکورہ شعبے کے رول کو اجاگر کیا اور بتایا کہ 2025-26 کے مرکزی بجٹ میں امدادِ باہمی اداروں کیلئے ایک ہزار 186 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جو سابقہ UPA سرکار کے دور میں مختص کی گئی رقم سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہے۔

عام آدمی پارٹی کے اشوک کمار متّل نے یہ کہتے ہوئے بل کا خیرمقدم کیا کہ یونیورسٹی کیلئے 500 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں