پارلیمنٹ نے امیگریشن اور غیرملکیوں سے متعلق بل 2025 پاس کر دیا ہے۔ لوک سبھا کی منظوری کے بعد راجیہ سبھا نے آج اس کی منظوری دی۔ یہ بل پرانے قانون کو رد کرتے ہوئے امیگریشن کے قانون کی جدید کاری کرے گا، پاسپورٹ، ویزا اور غیرملکیوں کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان کرے گا۔
ایوان میں بل پر ایک بحث کا جواب دیتے ہوئے امورداخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ یہ قانون بھارت آنے والے غیرملکیوں کے ریکارڈ کو بہتر ڈھنگ سے منضبط کرنے میں مدد کرے گا۔
اِس سے پہلے بحث کی شروعات کرتے ہوئے ابھیشیک منوسنگھوی نے الزام لگایا کہ یہ بل غیرملکیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
مختلف سیاسی پارٹیوں کے ممبروں نے بحث میں حصہ لیا۔ کام کاج مکمل ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی کل دن میں گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔×