پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں، شمال مشرق، تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ ایک خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر موصوف نے کہاکہ منی پور میں کچھ واقعات کو چھوڑ کر، پورے شمال مشرقی خطے میں امن کا دور دورہ ہے۔
انہوں نے کانگریس پر بھی یہ الزام عائد کرتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ اُس نے خطے کی ترقی کیلئے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب سے وزیراعظم مودی نے عہدہ سنبھالا ہے، تقریباً دس ہزار دہشت گرد ہتھیار ڈال کر اصل دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔