ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 9:41 PM

printer

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بھارت-جاپان شراکت داری سے شمال مشرق کے لوگوں کیلئے کثیر رخی عالمی مواقع پیدا ہوں گے

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بھارت-جاپان شراکت داری سے شمال مشرق کے لوگوں کیلئے کثیر رخی عالمی مواقع پیدا ہوں گے۔ گواہاٹی میں Cotton یونیورسٹی میں تعلیم سے متعلق تیسرے بھارت-جاپان کنکلیو میں شرکت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جاپانی زبان سیکھنے اور اُن کی ثقافت کو سمجھنے سے خطے کے نوجوانوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ جناب رجیجو نے اِس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں سے خاص طور سے تعلیم، تجارت اور ثقافت کے ذریعے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جاپان-انڈیا وژن 2025 میں ایک مشترکہ مستقبل کی خاطر تعلیم کی اہمیت اور عوام سے عوام کے رابطوں پر زور دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں