ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 11, 2024 3:38 PM

printer

ٹی 90 بھیشم ٹینک کو فوج میں شامل کیے جانے کی تقریب کا انعقاد

خود کفالت کی طرف ایک اہم پیش رفت میں بھارتی فوج نے اپنی آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اپنے پہلے مرمت شدہ T-90 Bhishma ٹینک کو شامل کیا ہے۔ 2003 سے بھارتی فوج کا اہم جنگی ٹینک T-90 Bhishma اپنی طاقت، رفتار اور تحفظ کے لیے مشہور ہے۔ بھارتی فوج میں انقلابی تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر دفاعی عملے کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے حال ہی میں اِس ٹینک کو فوج میں شامل کیے جانے کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس ٹینک کی مرمت اور جدید کاری کے پیچیدہ عمل میں ٹینک کے پرزوں کو الگ کرنا اور خراب پرزے کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ ٹینک کا یہ خصوصی معائنہ دلّی چھاؤنی میں آرمی کے کور آف الکٹرانکس اور میکینکل انجینئرس کی فائیو زیرو فائیو آرمی بیس ورکشاپ میں کیا گیا۔ اِس ٹینک کا وزن تقریباً 47 ٹن ہے اور یہ نو اعشاریہ چھ میٹر لمبا اور دو اعشاریہ آٹھ میٹر چوڑا ہے۔ اِس کا بہترین سائز اِسے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جنگلات، پہاڑوں اور دلدلی زمینوں میں تیزی سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں