مردوں کے کرکٹ میں بھارت نے میزبان زمبابوے کو ہرارے میں دوسرے بین الاقوامی ٹی-ٹوینٹی مقابلے میں 100 رن سے ہرا دیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد، بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں دو وکٹ کے نقصان پر 234 رن بنائے۔ ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ 47 گیندوں میں 100 رن بنائے۔ رِتو راج گائیکواڈ نے 47 گیندوں میں 77 رن بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 اعشاریہ 4 اوورس میں 134 رن ہی بنا سکی۔ زمبابوے کی طرف سے ویسلی مدھویرے نے 39 گیندوں پر 43 رن جبکہ برائن بینٹ نے 9 گیندوں میں 26 رن بنائے۔ اِس جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت نے ایک-ایک کی برابری کرلی ہے۔x
Site Admin | July 7, 2024 9:31 PM