ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 19, 2024 10:02 AM

printer

ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں آج سے ویسٹ اِنڈیز میں سُپر-8 مقابلے ہورہے ہیں

ICC مینز ٹی-ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کا سپر آٹھ راؤنڈ آج سے شروع ہورہا ہے۔ اس راؤنڈ کے تمام میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

سپر آٹھ کا پہلا مقابلہ آج امریکہ اور جنوبی افریقہ کے درمیان Sir Vivian Rechards اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اپنا پہلا میچ کل افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔

اس مرحلے کیلئے آٹھ ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ پہلا گروپ بھارت، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں امریکہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ہرگروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹیموں کو سپر آٹھ میں تین میچ کھیلنے ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دو میچ جیتنے ہوں گے۔

جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچے گی۔ فائنل مقابلہ 29 جون کو Barbados میں کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں