ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2024 9:51 AM

printer

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے Oman کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

ICC کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے Oman کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اِس طرح انگلینڈ نے Super Eight مرحلے میں پہنچنے کی اپنی امید برقرار رکھی ہے۔
کَل رات North Sound Antigua میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر Oman سے بلے بازی کرنے کو کہا اور اُس کی پوری ٹیم محض 47 رن پر سمٹ گئی۔ جواب میں انگلینڈ نے صرف 19 گیندوں میں دو وکٹ کھو کر نشانہ حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے عادل رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایک دوسرے میچ میں کنگز ٹاؤن میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈس کو 25 رن سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش نے پانچ وکٹ پر 159 رن بنائے جبکہ نیدر لینڈس کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رن ہی بنا سکی۔
آج فلوریڈا میں امریکہ کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔
گروپ اے میں امریکہ بھارت کے بعد دوسرے مقام پر ہے جبکہ پاکستان تیسری پوزیشن پر ہے۔ امریکہ کے جیتنے کی صورت میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی پاکستان کی امید کم ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں