مردوں کے ٹی۔ٹوئینٹی عالمی کپ کرکٹ میں کل Barbados کے Bridgetown میں Kensington Oval میں سپر 8 مرحلے کے تحت بھارت نے افغانستان کو 47 رن سے ہرا دیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی جیت کے لیے 182 رن کا نشانہ دیا تھا، لیکن افغانستان کی ٹیم 134 رن پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کے لیے عظمت اللہ عمر زئی نے سب سے زیادہ 26 رن بنائے۔ بھارت کے لئے جسپریت بُمرا نے تین وکٹ حاصل کیے۔
اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 181 رن بنائے۔
بھارت کے لیے سوریہ کمار یادو نے 28 گیندوں میں شاندار 53 رن بنائے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ افغانستان کے لیے راشد خان نے تین وکٹ لیے۔
سُپر 8 مرحلے کے تحت آج دو مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ Antigua میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرا میچ St Lucia میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان رات آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا۔x