July 28, 2024 3:20 PM

printer

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج شام سری لنکا کے Pallekele بین الاقوامی اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ کَل رات اِسی میدان پر کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 43 رن سے ہرا دیا تھا۔ اِس طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک-صفر کی سبقت حاصل ہے۔ نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی زیر کمان بھارت کی یہ پہلی بین الاقوامی سیریز ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں