ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا آج شام ممبئی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی ٹیم کا ہوائی جہاز ممبئی میں اترا، پانی کی بوچھار کے ساتھ ٹیم کو سلامی دی گئی۔ ممبئی ہوائی اڈے کے عملے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمپئن بھارتی ٹیم کا استقبال کرنے کیلئے سلامی دینے کا یہ منصوبہ تیار کیا تھا۔
اِدھر ممبئی کی سڑکوں پر کثیر تعداد میں کرکٹ شائقین اپنے فاتح کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے موجود تھے۔ پرجوش انداز سے رقص کرتے ہوئے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے شائقین ترنگا لئے ہوئے تھے اور انڈیا انڈیا کے نعرے لگا رہے تھے۔ مرین ڈرائیو پر فتح کا جلوس نکالا گیا اور اس کے بعد بھارتی ٹیم کے کھلاڑی وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچے۔
Site Admin | July 4, 2024 9:38 PM