ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 24, 2024 9:40 AM

printer

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں آج شام سپر آٹھ کے فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا

مردوں کے T-20 عالمی کپ کرکٹ کے سپر 8 میں آج بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام 8 بجے گروس آئسلیٹ سینٹ لوشیا کے ڈیرین سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک T-20 کے 31 میچ ہوئے ہیں۔ جن میں بھارت نے 19، اور آسٹریلیا محض 11 میچ ہی جیت سکا ہے جب کہ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔

بھارتی ٹیم سپر 8 میں افغانستان اور بنگلہ دیش کو پہلے ہی آسانی کے ساتھ شکست دے چکی ہے۔ اس کی یہ تیسری جیت نہ صرف بھارت کو اپنے گروپ میں ٹاپ پر پہنچائے گی بلکہ سیمی فائنل کا راستہ ہموار کرے گی۔

ایک دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کامقابلہ جنوبی افریقہ سے نارتھ ساؤنڈ Antigua میں صبح 6 بجے سے جاری ہے۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم معاون میزبان امریکہ کو 10 وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ میچ کل رات برج ٹاؤن کے Kensington میں کھیلا گیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں