ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 15, 2024 3:46 PM

printer

ٹی بی مکت بھارت بیداری کرکٹ کے تحت ایک دوستانہ میچ دلّی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

TB Mukt Bharat بیداری کرکٹ کے تحت ایک دوستانہ میچ دلّی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اِس کا مقصد ملک سے TB یعنی تپِ دق کا خاتمہ کرنے کیلئے بیداری بڑھانا ہے۔ اِس کرکٹ میچ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکانِ پارلیمنٹ حصہ لے رہے ہیں۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اِس تقریب میں شرکت کی۔ 20 – 20 اوور کا یہ میچ دو ٹیموں لوک سبھا اسپیکر اِلیون اور راجیہ سبھا چیئرمین اِلیون کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ لوک سبھا ٹیم کی کمان ممبرِ پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ہاتھ میں ہے، جبکہ مرکزی وزیر کرن ریجیجو راجیہ سبھا ٹیم کے کپتان ہیں۔

اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے   PM TB Mukt Bharat Abhiyan کے تحت 2025 تک اِس بیماری کے خاتمے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کو اجاگر کیا۔ جناب اوم برلا نے کہا کہ اِس میچ سے تپِ دق کی روک تھام کے سلسلے میں بیداری میں موثر طور پر اضافہ ہوگا۔

اِدھر مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس کرکٹ میچ سے اِس بیماری سے نمٹنے کیلئے نہ صرف بیداری پیدا ہوگی، بلکہ لوگوں میں تندرستی برقرار رکھنے کی اہمیت کو بھی تقویت ملے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں