ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن، جواہر سرکار نے اپنے عہدے اور سیاست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پارٹی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک کھلا خط ارسال کیا ہے۔ اپنے اس خط میں جناب سرکار نے پارلیمنٹ کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ریاست میں موجودہ صورتحال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ پارٹی میں بدعنوانی اور پارٹی لیڈروں کے ایک طبقے کی جانب سے دھونس جمانے اور زور زبردستی کی حرکتوں سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ RG Kar معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب سرکار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عوامی غم و غصہ، غیر ارادی، زبردست اور غیر سیاسی نوعیت کا ہے اور لوگ Abhaya کیلئے انصاف چاہتے ہیں۔
اپنے خط میں، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، قصور واروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی غرض سے خاطر خواہ اور تیزی سے اقدامات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ x