ٹیکسٹائل کے وزیر گری راج سنگھ نے ’میک اِن انڈیا‘ کو ایک موثر حکمتِ عملی پر مبنی پہل کے طور پر اجاگر کیا، جس کے سبب بھارت ایک مسابقتی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ جرمنی کے Frankfurt میں Heimtextile-2025 میں بھارتی پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے گذشتہ دس سال کے دوران بھارت کے ترقی کے سفر اور بڑھتی ہوئی راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر زور دیا۔ Heimtextile-2025 کے موقع پر، وزیر موصوف نے مشینری اور آلات کے مینوفیکچررس کی انجمن سے بھی ملاقات کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ٹیکسٹائلز کے شعبے میں اپنی شراکت داری کو مزید بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جرمنی کے مینوفیکچررس بھارت میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور مشینری تیار کرتے ہیں تو یہ دونوں ملکوں کیلئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگا۔x
Site Admin | January 15, 2025 10:10 PM