ٹینس میں، بھارت کے یوکی بھامبری اور اُن کے پُرتگال کے ساتھی کھلاڑی Nuno Borges امریکہ کے فلوریڈا شہر میں، میامی اوپن کے مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنلس میں پہنچ گئے ہیں۔ بھامبری اور Borges نے 32 ویں راؤنڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بوپنّا اور کروشیا کے Ivan Dodig کی جوڑی کو چھ-چار، تین-چھ، دس-سات سے ہرا دیا۔
بھارت-پرتگالی جوڑی کا اب اگلا مقابلہ کل ہوگا، جس میں وہ پری کوارٹر فائنل میں چیک جمہوریہ کے Adam Pavlasek اور برطانیہ کے Jamie Murray کی جوڑی کا سامنا کریں گے۔×