ٹینس میں، بھارت کے سُمت ناگَل نے کل اٹلی میں Perugia چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے پری کواٹر فائنل میں میزبان ملک کےAlessandro Giannessi کو صفر-چھ، سات-پانچ اور سات-چھ سے شکست دی۔ اس طرح سے چھٹے سیڈ یافتہ بھارتی کھلاڑی نے اگلے دو راؤنڈ میں کھیلنے کیلئے امیدیں برقرار رکھی ہیں۔
ناگَل کا مقابلہ کَل کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے غیر سیڈ یافتہ Maks Kasnikowski سے ہوگا۔