ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کیلئے نئی اسپکٹرم کی ضروریات کو پورا کرنے نیز موبائل سروسز کے تسلسل اور فروغ کیلئے معیاد ختم ہونے والے لائسنسوں کی تجدید کیلئے اسپکٹرم کی نیلامی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ مواصلات کی وزارت نے کہا کہ تمام دستیاب اسپکٹرم نیلامی کیلئے رکھے گئے تھے۔ اِس سال نوسو میگاہرٹز، ایک ہزار800 میگاہرٹز، دو ہزار 100 میگاہرٹز اور دو ہزار 500 میگاہرٹز بینڈ میں اسپکٹرم کی نیلامی کی گئی۔ مواصلات کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے ایک بیان میں کہا کہ اسپکٹرم نیلامی 2024، اسپکٹرم مختص کرنے کے ایک مسلسل عمل کا حصہ ہے، جو شفاف، مضبوط اور ترقی پسند ہے۔×
Site Admin | June 27, 2024 2:34 PM