ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کیلئے نئی اسپکٹرم کی ضروریات کو پورا کرنے نیز موبائل سروسز کے تسلسل اور ترقی کیلئے معیاد ختم ہونے والے لائسنسوں کی تجدید کیلئے اسپکٹرم کی نیلامی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ مواصلات کی وزارت نے کہا کہ تمام دستیاب اسپکٹرم نیلامی کیلئے رکھے گئے تھے۔ اِس سال 900 میگاہرٹز، 1800 میگاہرٹز، 2100 میگاہرٹز اور 2500 میگاہرٹز بینڈ میں اسپکٹرم کی نیلامی کی سرگرمی دیکھی گئی۔
مواصلات کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے ایک بیان میں کہا کہ اسپکٹرم نیلامی 2024، اسپکٹرم مختص کرنے کے ایک مسلسل عمل کا حصہ ہے، جو شفاف، مضبوط اور ترقی پسند ہے۔×