کَل شام نائیجیریا کے Lagos شہر میں WTT Contender میں بھارت کی Sreeja Akula، خواتین کے سنگلز اور خواتین کے ڈبلز دونوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ Sreeja نے سنگلز زمرے میں WTT Contender کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتیہ خاتون کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں Sreeja نے ساتھی کھلاڑی Sutirtha مکھرجی کو تین-دو سے شکست دی اور فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایک اور بھارتی کھلاڑی Ayhika مکھرجی چین کی Ding Yijie سے دو-تین سے ہار گئیں۔
خواتین کے ڈبلز میں Sreeja نے ارچنا گریش کے ساتھ کھیلتے ہوئے Ayhika مکھرجی اور Sutirtha مکھرجی کو تین-صفر سے ہرایا۔
اب ان کا مقابلہ آج شام فائنل میں Diya Parag Chitale اور Yashaswini Ghorpade سے ہوگا۔
مَردوں کے ڈبلز میں ہرمیت دیسائی اور مانو وِکاس ٹھکّر بھی سیمی فائنل میں چین کے Kang Youde اور Ning Xiankun کو تین-صفر سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔