ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 3:08 PM

printer

ٹرین ٹکٹ کے پیشگی ریزرویشن سے متعلق ضابطے آج سے نافذ ہوگئے ہیں

ٹرین ٹکٹ کے پیشگی ریزرویشن سے متعلق ضابطے آج سے نافذ ہوگئے ہیں۔ ریلوے محکمے نے ریل گاڑیوں میں پیشگی ریزرویشن کے لیے 120 دن کی مدت کو کم کرکے 60 دن کردیا ہے۔ البتہ اِس سال 31 اکتوبر تک کی گئی بکنگ اپنی جگہ موجود رہے گی۔ریلوے کی وزارت کے مطابق 60 دن کی بکنگ کی اِس مدت سے ٹکٹ کی ذخیرہ اندوزی کے امکانات کم ہوں گے اور مسافروں کے لیے مزید ٹکٹوں کی یقین دہانی ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ 61 سے 120 دن کی مدت میں جو ریزرویشن کرایا جاتا ہے، اُس میں سے تقریباً 21فیصد ریزرویشن منسوخ کردیا جاتا ہے۔تاج ایکسپریس اور گومتی ایکسپریس جیسی، دن میں چلنے والی کچھ ایکسپریس ریل گاڑیوں کے پیشگی ریزرویشن کی، کم مدت کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے پیشگی ریزرویشن کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ مدت 365 دن ہی رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں