امریکہ کی سپریم کورٹ نے سال 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم طہور رانا کی اُس درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں رانا نے اپنی بھارت حوالگی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 64 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈیائی شہری رانا، فی الحال لال اینجلس کے میٹرو پولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔ رانا نے اِس سال 27 فروری کو امریکی سپریم کورٹ میں ایمرجنسی درخواست داخل کی تھی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر کَل بتایا گیا کہ ”عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔“
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کی اِس سال فروری میں ہوئی ملاقات کے دوران، صدر ٹرمپ کی جانب سے رانا کی حوالگی کی منظوری کے بعد رانا نے یہ درخواست داخل کی تھی۔ سال 1997 میں بھارت اور امریکہ کے درمیان ہوئے حوالگی سمجھوتے کے تحت رانا کوبھارت کے حوالے کیا جائے گا۔x