مردوں کے ICC ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ میں آج فلوریڈا کے Central Broward پارک اسٹیڈیم میں آخری گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت کا مقابلہ کنیڈا کے ساتھ ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا۔ بھارت گروپ-اے سے پہلے ہی سُپر آٹھ میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔
آج بعد میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کا Antigua میں Sir Vivian Richards اسٹیڈیم میں نامبیا سے مقابلہ ہوگا۔ سُپر آٹھ میں جگہ بنانے کیلئے انگلینڈ کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ x
Site Admin | June 15, 2024 3:04 PM