بہار میں وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور سابق وزیر مکیش ساہنی کے والد کو دربھنگہ ضلع میں ان کے آبائی گھر میں نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی لاش آج صبح ان کے آبائی گھر سے ملی۔ جناب جیتن ساہنی گاؤں میں اپنے گھر پر اکیلے رہتے تھے۔ دربھنگہ دیہات کے ایس پی کامیا مشرا نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ قتل میں تیز دھار ہتھیار کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور اس قتل کے پس پردہ محرکات جاننے کے لیے تمام ممکنہ زاویوں سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
Site Admin | July 16, 2024 2:31 PM