ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 26, 2024 9:49 AM | Sports Roundup

printer

ویٹ لِفٹنگ میں کل قطر کی راجدھانی دوحہ میں ایشین جونیئر ویٹ لِفٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کے جونیئر پلَس 87 کلو گرام زمرے میں منی پور کی مارٹینا دیوی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ویٹ لِفٹنگ میں کل قطر کی راجدھانی دوحہ میں ایشین جونیئر ویٹ لِفٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کے جونیئر پلَس 87 کلو گرام زمرے میں منی پور کی مارٹینا دیوی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ویٹ لِفٹنگ میں بھارت کے لیے یہ قابلِ فخر لمحہ رہا۔ 18 سال کی مارٹینا دیوی نے مجموعی طور پر 225 کلو گرام وزن اُٹھا کر دوسرا مقام حاصل کیا۔ مارٹینا نے کلین اینڈ جَرک مقابلے میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے اسنیچ زمرے میں بھی کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ کرکٹ میں بھارت کے معذور افراد سے متعلق کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم معذور افراد کی چیمپئنس ٹرافی  2025 میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے مہینے کی 12 سے 21 تاریخ تک سری لنکا کے کولمبو میں منعقد کیا جائے گا۔ اس باوقار ٹورنامنٹ میں بھارت، انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

نئی دلّی میں قومی نشانے بازی چیمپئن شپ میں Skeet مکسڈ کے مقابلے میں راجستھان کی مہیشوری چوہان اور آننت جیت سنگھ نروکا نے اپنی آبائی ریاست کے لیے خطاب حاصل کیا۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں