September 10, 2024 3:44 PM

printer

ویسٹ بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ نامی ایک بڑی تنظیم کے تحت جونیئر ڈاکٹروں نے آج مغربی بنگال سرکار کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے ہیڈکوارٹرس میں ایک ریلی نکالنے کی اپیل کی ہے۔

ویسٹ بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ نامی ایک بڑی تنظیم کے تحت جونیئر ڈاکٹروں نے آج مغربی بنگال سرکار کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے ہیڈکوارٹرس Swasthya Bhawan میں ایک ریلی نکالنے کی اپیل کی ہے۔ یہ جونیئر ڈاکٹرس صحت کے سکریٹری، صحت کی تعلیم کے ڈائریکٹر اور صحت کے ڈائریکٹر کو برخاست کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کَل رات کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اِن اعلیٰ عہدیداروں نے اُس آرڈر لیٹر پر دستخط کئے ہیں، جس میں RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کی جدید کاری کے کام کے نام پر سمینار ہال کے علاوہ دیگر کو منہدم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش سمینار ہال کے اندر سے ملی تھی۔ شبہ ہے کہ یہ 9 اگست کو اسپتال میں ہونے والی بہیمانہ عصمت دری اور قتل کے شواہد ختم کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔

 جونیئر ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ افراد اور کولکاتا پولیس کے ڈپٹی کمشنر نارتھ کو اِس معاملے میں CBI کی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں