July 30, 2024 9:42 PM

printer

ویتنام کے وزیر اعظم Pham Minh Chinh بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج رات نئی دلّی پہنچیں گے

ویتنام کے وزیر اعظم Pham Minh Chinh بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج رات نئی دلّی پہنچیں گے۔ اُن کے ساتھ بہت سے وزراء، نائب وزراء اور کاروباری لیڈروں سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا۔ جمعے کے روز جناب Pham Minh Chinh کا راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر روایتی استقبال کیا جائے گا۔ وہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راج گھاٹ کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی تبادلہئ خیال کریں گے، جو اُن کے اعزاز میں ایک ظہرانہ کی میزبانی کریں گے۔ وزیر اعظم Chinh، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی دورے پر آئے ویتنام کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں