July 31, 2024 10:00 AM

printer

ویتنام کے وزیر اعظم فیم مِن چِن تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔

 

ویتنام کے وزیر اعظم Pham Minh Chinh بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے ساتھ بہت سے وزراء، نائب وزراء اور سرکردہ تاجروں سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

وزیراعظم Chinh، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی تبادلہئ خیال کریں گے، جو اُن کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ وزیر اعظم Chinh، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی ویتنام کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت اور ویتنام کے دیرینہ تاریخی اور تہذیبی رشتوں کو، 2016 میں وزیراعظم نریندر مودی کے، ویتنام کے دورے میں جامع دفاعی شراکت داری کی شکل حاصل ہوئی تھی۔

وزارت نے زور دے کر کہا کہ بھارت، ویتنام کو اپنی مشرق نواز پالیسی کا ایک بنیادی ستون اور بھارت-بحرالکاہل کے تناظر میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں