ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2024 10:11 PM

printer

ویتنام کی راجدھانی ہنوئی میں ہزاروں افراد کو طوفان سے متاثرہ علاقے سے باہر نکالا گیا ہے

ویتنام کی راجدھانی Hanoi میں ہزاروں افراد کو طوفان سے متاثرہ علاقے سے باہر نکالا گیا ہے کیونکہ Yagi طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔

اس سال ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان Yagi کے زیرِ اثر تیز آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی۔ اس کے بعد ہفتہ کے روز مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے، جس کی وجہ سے ایک پُل منہدم ہوگیا۔

موسمیات سے متعلق حکام نے بتایا ہے کہ Hanoi کی Red River بیس برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دریا کے کنارے زیرِ آب آنے کی وجہ سے مکینوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق Yagi طوفان کے سبب کَل مٹی کے تودے گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا، اس سے Lao Cai صوبے میں دور دراز کا پہاڑی گاؤں Lang Nu، اِس کی زد میں آگیا، جس کی وجہ سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے مٹی کے تودے گرنے والے علاقے اور متاثرہ لوگوں تک پہنچنے کیلئے فورسیز کو کام پر لگایا ہے تاکہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔

حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک بھر میں طوفان کے سبب مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 155 افراد کی جان گئی ہے، جبکہ 141 افراد لاپتہ ہیں۔

Yagi طوفان سے تھائی لینڈ کے شمالی علاقے لاؤس اور میانمار میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ چین میں بھی، اِس سے نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں۔ تھائی لینڈ کے دو صوبوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے اور سینکڑوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم Paetongtarn Shinawatra نے کہا کہ تقریباً نو ہزار کنبوں پر، اِس کا اثر پڑا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں