ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2024 9:36 PM

printer

ویتنام میں طوفان ’یاگی‘ کی وجہ سے 14 افراد ہلاک ہوگئے اور تین ہزار سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوگئیں

ویتنام میں کَل ملک میں طوفان ”یاگی“ آجانے کے بعد کم سے کم 14 افراد ہلاک اور 176 زخمی ہوگئے۔ ویتنام کی موسمیات سے متعلق ایجنسی نے آج طوفان کی صورتحال ابتر بتائی ہے۔ اب یہ طوفان، مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔ البتہ ایجنسی نے سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ ویتنام کے افسران نے ”یاگی“ کو حالیہ دہائیوں کے دوران خطے کے سب سے جان لیوا طوفانوں میں سے ایک قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے شمالی ویتنام میں 30 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بغیر بجلی کے زندگی گزارنی پڑ رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اِس طوفان سے خطے میں تقریباً 3 ہزار 300 عمارتیں، ایک لاکھ 20 ہزار ہیکٹئر زمین پر چاول اور دیگر فصلیں، پانچ ہزار ہیکٹئر سے زیادہ رقبے پر پھلوں کے درخت اور ایک ہزار سے زیادہ مچھلی کے تالاب تباہ ہوگئے ہیں۔چار ہوائی اڈّے بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں