ویتنام میں شدید طوفان Yagi اور اس کے بعد سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب کم ازکم 141 جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ 59 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ یہ طوفان ہفتے کے روز ویتنام کے شمال مشرقی ساحل پر پہنچا تھا جس کے سبب بڑے پیمانے پر صنعتی اور رہائشی علاقوں میں تباہی ہوئی اور اِس کے سبب شدید بارش سے سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ اِس سے پہلے یہ طوفان فلپائن اور جنوبی چین کے جزیرے Hainan میں تباہی مچا چکا ہے۔
Site Admin | September 11, 2024 2:31 PM