ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2024 10:02 AM

printer

ویاناڈ میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 135 تک جا پہنچی ہے۔ فوج، بحریہ فضائیہ، اینڈ ڈی آر ایف  اور دیگر ایجنسیاں راحت کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کیرالہ کے وائناڈ ضلعے میں کَل وسیع پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ وائناڈ میں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے علاوہ NDRF اور دیگر ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

اقلیتی امور کے وزیر مملکت جارج کورین نے کَل رات وائناڈ پہنچ کر راحتی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے NDRF اور فوج کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور Kalpetta میں ایک راحتی کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ NDRF کی مزید تین ٹیمیں اور بھارتی فوج کا ایک ڈاگ اسکواڈ کو راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں شامل کیا جائے گا۔

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan آج وائناڈ کا دورہ کریں گے۔

اِس دوران محکمہئ موسمیات نے Malappuram, Kozhikode، وائناڈ، Kannur اور Kasaragod کے ضلعوں میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کیرالہ کو اپنی تاریخ میں مٹی کے تودے کھسکنے کی سب سے بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اِس حادثے میں وائناڈ کا Churalmala اور Mundakai بری طرح متاثر ہوا ہے۔

مسلح افواج، NDRF کی ٹیمیں اور ریاستی فورسز کی نگرانی میں راحتی مشن کی بدولت کَل رات تک 400 سے زیادہ افراد کو بچالیا گیا ہے، جبکہ  186افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ تقریباً 200 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

وائناڈ ضلعے میں 45 راحتی کیمپ کھولے گئے ہیں، جہاں 3 ہزار 69 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ کیرالہ میں آفات کے پیشِ نظر اعلان کردہ سرکاری سوگ جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں