امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دھات پر موجودہ محصولات کے علاوہ امریکہ میں ہونے والی سبھی طرح کی اسٹیل اور المونیم درآمدات پر 25 فیصد کا نیا محصول عائد کریں گے۔ نئے محصولات کا اعلان آج کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ اِس کے فوراً بعد منگل یا بدھ کے روز اُسی طرح کی محصول شرحوں کا اعلان کریں گے جیسا کہ دیگر ملکوں نے امریکہ پر عائد کی ہیں۔
امریکہ سب سے زیادہ اسٹیل کناڈا، برازیل اور میکسیکو سے درآمد کرتا ہے۔ اِس کے بعد جنوبی کوریا اور ویتنام کا نمبر ہے۔ اِس مہینے کی پہلی تاریخ کو صدر ٹرمپ نے کناڈا اور میکسیکو سے ہونے والی درآمدات پر 25 فیصد کا اضافی محصول جبکہ چین سے ہونے والی درآمدات پر محصول میں 10 فیصد اضافے کے لئے ایگزیکیوٹیو آرڈر پر دستخط کئے تھے۔
اس کے بعد بڑے پیمانے پر اِس قدم کی مخالفت کی گئی اور اِن ملکوں نے جوابی محصولات عائد کئے۔ البتہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کناڈا پر محصولات ایک مہینے کے لئے روک دیئے تھے تاکہ مذاکرات ہوسکیں۔x
Site Admin | February 10, 2025 2:53 PM
دھات پر موجودہ محصولات کے علاوہ امریکہ میں ہونے والی سبھی طرح کی اسٹیل اور المونیم درآمدات پر 25 فیصد کا نیا محصول عائد کریں گے:ٹرمپ
