July 26, 2024 9:49 AM

printer

وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے QUAD ملکوں کی سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے کا عہد کر رکھا ہے، جو اِس سال بھارت میں ہوگی۔

وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے QUAD ملکوں کی سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے کا عہد کر رکھا ہے، جو اِس سال بھارت میں ہوگی۔ وہائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے رابطہ مشیر John Kirby نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ صدر بائیڈن پھر سے چناؤ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، پھر بھی یہ امید کی جاسکتی ہے کہ ایسے کئی مواقع ہوں گے، جو اِس سے پہلے نہیں تھے۔

بھارت اِس سال QUAD لیڈر شپ سربراہ میٹنگ کی میزبانی کررہا ہے۔ اس گروپ میں آسٹریلیا، جاپان، بھارت اور امریکہ شامل ہیں۔

صدر بائیڈن نے اپنے عہدے کی مدت کے پہلے 100 دن میں 2020 میں QUAD ملکوں کی سربراہ میٹنگ ورچوئل وسیلے سے منعقد کی تھی۔ اس کے بعد سے  QUAD کے رہنما باری باری سالانہ سربراہ میٹنگ کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔x